لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ڈرامہ نویس اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر پر بدتمیزی کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ڈرامہ نویس اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر پر بدتمیزی کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ انکشاف اپنے ایک حالیہ وی انٹرویو کے دوران کیا، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ریشم، جو اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہیں، نے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ اپنے ایک تلخ تجربے کو شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں نظرانداز کیا۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب ریشم نے خلیل الرحمٰن قمر پر تنقید کی ہے۔ ماضی میں بھی انہوں نے قمر کو ماہرہ خان اور نعمان اعجاز کے خلاف دیے گئے متنازع بیانات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی صحت پر توجہ دینی چاہیے۔