30سالہ بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی اچانک چل بسیں

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہریانوی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں غازی آباد میں اچانک چل بسیں۔

سافٹ ویئر Apr 23, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ہریانوی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئینسر دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں غازی آباد میں اچانک چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا سیروہی کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت اچانک بگڑی جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا سیروہی نے اپنے کیریئر میں 50 سے زائد ہریانوی گانوں میں کام کیا، خاص طور پر گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو خاصی مقبولیت حاصل تھی جہاں ان کے 1.3 ملین سے زائد مداح تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں