پشاور میں منی ہائسٹ کی تھیم پر بنا ’بیلا چاؤ‘ ریستوران کیوں بند ہوا؟

پشاور (ویب ڈیسک)   بین الاقوامی فلم سیریز منی ہائسٹ نے پوری دنیا میں دھوم مچائی مگر اس سیریز کی تھیم پر بننے والا پشاور کا ریستوران ناکامی سے دوچار

سافٹ ویئر Nov 1, 2024 IDOPRESS

سورس: Facebook

پشاور (ویب ڈیسک) بین الاقوامی فلم سیریز منی ہائسٹ نے پوری دنیا میں دھوم مچائی مگر اس سیریز کی تھیم پر بننے والا پشاور کا ریستوران ناکامی سے دوچار ہوا اور اپنے افتتاح کے صرف ڈیڑھ سال بعد ہی بند ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلا چاؤ ریستوران کے مالک کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے اپنے کیفے کو بند کرنا پڑا۔تہکال روڈ پر واقع اس کیفے میں ویٹرز منی ہائسٹ کے کرداروں یعنی چوروں کا لباس اور ماسک پہن کر کسٹمرز کو سروس فراہم کرتے تھے۔


اپنے منفرد انداز کی وجہ سے یہ کیفے شہریوں میں اتنا مقبول ہو گیا کہ کسی وقت بھی چلے جائیں کسٹمرز کا رش ہی دیکھنے کو ملتا۔


نہ صرف پشاور کے شہریوں بلکہ لاہور سے بھی وی لاگرز نے اس کیفے پر ویڈیوز بنائیں اور یہاں کے کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔ویسے تو اس ریستوران کے آس پاس دیگر فوڈ کمپنیوں نے اپنی فرنچائزز کھولیں لیکن سب سے زیادہ رونق ’بیلا چاؤ‘ میں ہی نظر آتی۔


افتتاح کے ڈیڑھ سال بعد جب کیفے بند ہو گیا تو شہریوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ انڈسٹری سے جڑے افراد بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے کہ آخر اتنے مشہور کیفے کو بند کیوں کر دیا گیا۔


بیلا چاؤ کیفے کے مالک شعیب خٹک نے اُردو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے ساری جمع پونچی اس کاروبار پر لگا دی تھی۔ شہریوں کے لیے منفرد آئیڈیا لے کر آنے کا مقصد معیاری خوراک کے ساتھ تفریح کا موقع فراہم کرنا تھا۔’کیفے نے اچھی شہرت حاصل کی مگر انتظامیہ کے روّیے اور حکومتی پالیسی نے کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا۔‘


انہوں نے بتایا کہ ’ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف وجوہات پیش کر ک تنگ کیا جاتا رہا، ہم نے پھر بھی کاروبار جاری رکھا مگر نت نئے ناموں سے ٹیکسز کی بھرمار نے کیفے کو بند کرنے پر مجبور کر دیا۔‘شعیب خٹک نے کہا کہ ’بیلا چاؤ ایک فیملی ریستوران تھا جس میں 20 سے زائد ملازمین کام کرتے تھے مگر ہمیں بھاری دل کے ساتھ یہ کیفے بند کرنا پڑا۔‘


پشاور میں صرف ’بیلا چاؤ‘ ہی نہیں بلکہ معروف یوٹیوبر کی جانب سے کھولا گیا ’خان ٹینر‘ کیفے جس کا ایک سال پہلے دھوم دھام کے ساتھ آغاز کیا گیا تھا، قلیل عرصے میں بند کردیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں