اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بعض افراد کہتے ہیں امریکہ سے کال کی دیر ہے اور بانی پی ٹی آئی کو حوالے کر دیا جائے گا،
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بعض افراد کہتے ہیں امریکہ سے کال کی دیر ہے اور بانی پی ٹی آئی کو حوالے کر دیا جائے گا، بعض افراد کہتے ہیں پاکستان کال پر انکار کی جرأت نہیں کر سکتا۔
"جیو نیوز" کے مطابق اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نہایت ادب کے ساتھ عرض ہے نواز شریف کو کال کے ساتھ 5ارب ڈالر کی آفر بھی تھی، نواز شریف نے انکار کیا اور ایٹمی دھماکا بھی کیا، پرویز مشرف کو کال آئی وہ لیٹ گیا، جو حکم ملا اس سے زیادہ پر راضی ہوئے۔ نائن الیون والی جنگ بند ہوچکی، افغانستان میں امن ہے، پاکستان آج بھی اس کے نتائج دہشتگردی کی شکل میں بھگت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیانات دینے والے نواز شریف نے انکار کیا تو اس کے ساتھ تھے، مشرف نے ہتھیار ڈالے تو اس کے ساتھ تھے، آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔