پاکستان سے ایک وفد امریکی انتخابات کے بعد امریکا جائے گا،اٹارنی جنرل کا عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے  رہائی اور وطن واپسی کیس میں بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل

سافٹ ویئر Nov 1, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ پاکستان سے ایک وفد امریکی انتخابات کے بعد امریکا جائے گا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کا نامزد کردہ ایک ڈاکٹر بھی وفد کا حصہ ہونگے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہاکہ پاکستان سے ایک وفد امریکی انتخابات کے بعد امریکا جائے گا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کا نامزد کردہ ایک ڈاکٹر بھی وفد کا حصہ ہونگے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ امید ہے کہ وہ امریکی آفیشلزکےساتھ ملاقات کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے زینب جنجوعہ کو فریقین کی جانب سے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا اور کیس کی سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کردی ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں