اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے 2دن کا وقت مانگتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ میں جمعے کو یہاں آ کر اچھی خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے 2دن کا وقت مانگتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ میں جمعے کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ کی بازیابی سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ کوششیں جاری ہیں، دو دن دے دیں، مجھے تھوڑا وقت لگتا ہے لیکن کام ہو جاتا ہے،ہم ایڈووکیٹ علی بخاری صاحب سے رابطے میں ہیں، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ انشا اللہ میں جمعے کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر 2 نومبر تک کا وقت دے دیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔