8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

سافٹ ویئر Jul 14, 2024 IDOPRESS

---فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 8 اور 9 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت مدنظر رکھ کر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے کہا کہ دریاؤں، ندی اور نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

عرفان علی کا کہنا ہے کہ 8 اور 9 محرم کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں