توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے نیب ٹیم جیل پہنچ گئی

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

سافٹ ویئر Jul 14, 2024 IDOPRESS

—فائل فوٹو

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ریمانڈ کے لیے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

عدت کیس میں بری، توشہ خانہ میں گرفتار، عمران اور بشریٰ کی 7,7 سال کی سزائیں معطل

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے...

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانیٔ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے 7، 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو کیس سے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں