بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع

سائنس Nov 11, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔


سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔


یہ مقدمات نومبر کے احتجاج سے متعلق ہیں اور راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں درج کیے گئے تھے، جن میں بشریٰ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔


عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں