
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم نے پچھلے سترہ مہینوں میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کو آخری مرتبہ فروری 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سہ ملکی سیریز میں شکست ہوئی تھی۔
اس کامیاب مہم کا آغاز مئی اور جون 2025 میں بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے سے ہوا، اکتوبر 2025 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں پاکستان نے دو ایک کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
