
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، اہم فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں سےرہنمائی لے سکتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی فیڈرل آئینی عدالت کیلئے صرف قائل کرنے والی حیثیت ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے کہاکہ ریویو کا دائرہ اختیار انتہائی محدود اور مخصوص ہے،ریویو درخواست کیس پر دوبارہ بحث کا موقع نہیں،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فضول یا بدنیتی پر مبنی نظرثانی درخواست پر کم از کم 25ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے،ریویو درخواست کی سماعت کیلئے 50ہزار روپے بطور سکیورٹی جمع کرانا لازم ہے۔
