پاکستان نے بین الحکومتی گروپ جی24کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی

توانائی Nov 2, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عالمی معاشی پالیسی سازی میں ترقی کو مرکزی حیثیت دینا پہلی ترجیح ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی عالمی مالیاتی اداروں میں مؤثر نمائندگی دوسری جب کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات اور ترقیاتی فنانسنگ تیسری ترجیح ہوگی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جی24 کی صدارت سنبھالنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہےکہ پاکستان جی24 پلیٹ فارم کو ترقی پذیر معیشتوں کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مؤثر اندازمیں استعمال کرسکےگا۔

وزیر اعظم نےکہا کہ اس سے عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار اور آواز کو مزید تقویت ملےگی۔ چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات کے لیے پلیٹ فارم دےگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں