گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی سے چوری ہوگئی

توانائی Oct 30, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف گلوکارہ حمیرہ چنا کی گاڑی بہادر آباد سے چوری ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا مقدمہ نیو ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے بھی گاڑی چوری واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ چوری کی جانے والی گاڑی کا سراغ لگانے اور اس کی برآمدگی سمیت ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں