
میانوالی (محمد اقبال اعوان) میانوالی پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور محکمانہ امور میں نمایاں کارکردگی پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم نے انہیں شاباش دیتے ہوئے خدمات کو سراہا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے حوصلہ افزائی میانوالی پولیس کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کا اعتراف ہے۔ اس پذیرائی سے پولیس افسران کے حوصلے بلند ہونے اور جذبۂ خدمت کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔ میانوالی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور دیانت داری سے ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
