او پی ایف چیئرمین سید قمر رضا شاہ وغیرہ کے اعزاز میں ظہرانہ، کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کی بھی شرکت

توانائی Oct 12, 2026 IDOPRESS

ایتھنز (زاہد مصطفیٰ اعوان) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ، صدارتی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر، محبوب چوہدری اور چوہدری اشفاق باغانوالہ کے اعزاز میں معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری عتیق الرحمن کی جانب سے روایتی یونانی ریسٹورنٹ میں پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔


کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محترمہ مہناز امجد خصوصی طور پر شریک ہوئیں ، ظہرانے میں اسپین، برطانیہ اور یونان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شرکا میں چوہدری موسیٰ خان، چوہدری فضل رحیم، نمائندہ دنیا نیوز اسپین محمد طارق رفیق بھٹی اور یونان کی کاروباری و سیاسی شخصیات شامل تھیں۔ میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں