
لاہور ( خصوصی رپورٹ )خیبرپختونخوا میں اب تک کتنی مرتبہ گورنر راج رہا۔۔۔؟
اس حوالے سے تاریخ کے اوراق پر نظر دوڑائیں تو صوبے میں گورنر راج کا نفاذ پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ چوتھی مرتبہ گورنر راج کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے باعث اختیارات منتخب صوبائی حکومت سے گورنر کو منتقل ہوگئے ہیں۔
پہلی مرتبہ ذوالفقارعلی بھٹو کی مرکزی حکومت نے 1975ء میں گورنر راج کا نفاذ کرتے ہوئے ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی تھی جب حیات محمدخان شیرپاؤ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں تقریر کے دوران بم دھماکے میں شہید ہوگئے ۔اس کے بعد نیپ پر پابندی کے ساتھ صوبہ گورنر راج کی زد میں آیا اور گرفتاریاں بھی کی گئیں۔
خیبرپختونخوا میں اب چوتھی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد سہیل آفریدی کی حکومت کو معطل کرتے ہوئے گورنر راج کا نفاذ کیا گیا ہے اور صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی عبوری کابینہ کے ساتھ صوبے کا انتظام چلائیں گے۔
