
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلع کرم میں سرحدی دراندازی ناکام بنانے اور 12 دہشتگرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کو خراج عقیدت پیش کیاہے-
وزیراعلی مریم نواز نے شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا-
