ہری پور؛ 2 طالبعلموں اور 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

توانائی Sep 9, 2026 IDOPRESS

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ہری پور کی حدود میں ایک ہی دن میں زیادتی کے افسوسناک واقعات پیش آئے جس میں ملوث 8 نامزد ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پنیاں کی حدود میں 2 فرسٹ ایئر کے طالبعلموں کے ساتھ مبینہ طور پر 7 نوجوانوں نے مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی اور رقم ہتھیائی گئی۔ ملزمان اور متاثرہ نوجوان کلاس فیلو ہیں۔

دوسری جانب صدر پولیس سٹیشن کی حدود میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور چھیڑ خانی کرنے والا ملزم جاوید محمد گرفتار کر لیا گیا۔


تھانہ صدر کے ڈی ایس پی فیصل حفیظ نے مقدمات درج کر لیے۔ واقعات میں ملوث 8 میں سے 7 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ تینوں واقعات کی دفعات 375A 292,385,377 53cpa کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں