پی آئی اے کی فضائی میزبان کا سمگلنگ کے الزام میں ملازمت سے برخاستگی کا امکان

توانائی Sep 8, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی فضائی میزبان سمیرا آفتاب کی جانب سے ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں مبینہ طور پر موبائل فون سمگلنگ کے معاملے میں تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے خاتون فضائی میزبان سمیرا آفتاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضائی میزبان کو کراچی ایئرپورٹ پر پکڑے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون فضائی میزبان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور اسمارٹ واچز برآمد ہوئی تھیں جبکہ بعض اسمارٹ واچز مبینہ طور پر پی آئی اے کی جانب سے فراہم کی گئی کیپ کے اندر چھپائی گئی تھیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس واقعے سے قومی ایئرلائن کی ساکھ متاثر ہوئی جس کے باعث فضائی میزبان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر شوکاز نوٹس کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تو فضائی میزبان سمیرا آفتاب کو ملازمت سے برخاست کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں