
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پاکستان 8 ستمبر 2026 کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں، اور اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو دِلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج کے اس تاریخی دن ہم پاک بحریہ کے شہداء، غازیوں، سابق اہلکاروں اور موجودہ افسران و جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے اپنی بے مثال خدمات انجام دیں اور آج بھی جرأت، قربانی اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔
