وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یوم فضائیہ پر شاہینوں اور جانبازوں کو سلام

توانائی Sep 7, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں، جانبازوں، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یومِ فضائیہ پاکستان کے قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے جذبے کی علامت ہے، پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان ایئر فورس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں