یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کیجانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز

توانائی Sep 7, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کیجانب سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز کردیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق یومِ فضائیہ پر جاری کیا گیا نغمہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے، نغمہ کے بول پاکستان کی مٹی سے وابستگی رکھنے والے ہر پاکستانی کے دل کو گرما دیتے ہیں۔

نغمہ میں وطن کی حفاظت کیلئےپاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نےوطن کی حفاظت میں قربانیاں دے کردشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔

شاہینوں کی بےمثال جرات نےہرمحاذ پردشمن کو للکارا اورپاکستان کی فضائی حدودکومحفوظ رکھا، نغمہ میں پاک فضائیہ کےبہادرشاہینوں کی مہارت سے دی گئی فیصلہ کن شکست کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

وطن کی خاطرجانیں نچھاورکرنےوالےشہداء کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت اورعزم کی مثال ہیں، نغمہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہرلمحہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا عزم اجاگر کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں