
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جراتمند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم پاک فضائیہ پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا، ہمارے شاہینوں نے ثابت کیا دشمن کتنا ہی طاقتور ہو، عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
