معروف علمی و دینی شخصیت الشیخ عبدالغفور کے انتقال پر ان کے بیٹے سے اظہارِ تعزیت کیلئے جدہ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد 

توانائی Aug 31, 2026 IDOPRESS

جدہ (محمد اکرم اسد) معروف علمی و دینی شخصیت فضیلۃ الشیخ عبدالغفور رحمۃ اللہ کی رحلت کے بعد، ان کی یاد، ان کے فرزندِ ارجمند سے اظہارِ تعزیت کے لیے جدہ میں کاروباری و سماجی شخصیت مرزا احمد بیگ کے زیرِ اہتمام اور ان کی میزبانی میں ایک باوقار و عظیم الشان تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، اسلامک سینٹر کے دعاة، مرحوم الشیخ کے دیرینہ دوستوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور الشیخ عبدالقیوم سلفی سے ان کے والدِ گرامی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تقریب میں مرحوم کے طلباء اور دوستوں نے ان کے ساتھ گزری یادوں اور ان کی نصیحتوں کا تذکرہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے بالخصوص مرحوم کی مغفرت، بلندیِ درجات اور ان کے فرزند الشیخ عبدالقیوم سلفی و تمام پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعائیں کیں۔

آخر میں میزبانِ تقریب مرزا احمد بیگ نے تمام عمائدین، علمائے کرام اور دعا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مجلس میں شرکت کر کے ایک جلیل القدر عالمِ دین کی یاد کو باوقار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں