
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے جزیرہ لارک پر حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ اس کارروائی کا جواب لازمی دیا جائے گا۔
بی بی سی اردو کے مطابق انھوں نے ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’ہماری قوتِ ارادی کو دوبارہ آزمانے‘ کی کوشش امریکہ اور اسرائیل کی ناکامیوں کی قیمت مزید بھاری کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس کا ’تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز‘ جواب دے گا۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاسدارانِ انقلاب نے جزیرہ لارک پر حملے میں اپنے متعدد اہلکاروں اور شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
