پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

توانائی Aug 28, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ سے لندن میں وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جب کہ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی قابل تشویش ہے۔

اسحاق ڈار نے افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات پر اظہار تشویش کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی اور قابل قبول حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں