
ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کی اپنے پڑوسی ملک کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ زور پکڑ گئی، کینیڈا نے امریکا کی سیکڑوں مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق کینیڈا نے ستمبر سے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کردیا، اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر پر ٹیرف عائد ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ متاثر ہونے والی اشیا میں بعض اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات، فرنیچر اور ملبوسات شامل ہیں۔
