
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دی ہنڈرڈ 2026 میں لارڈز کے میدان پر لندن سپرٹ اور ایم آئی لندن کے درمیان میچ کے دوران ول جیکس کے شاندار کیچ نے شائقین کو حیران کردیا۔
ان کے اس کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور اسے ٹورنامنٹ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
پہلی اننگز کی 49ویں گیند پر نصف سنچری مکمل کرنے والے لوہان ڈری پریٹوریئس نے لانگ آف کی جانب بلند شاٹ کھیلا۔
???? STOP scrolling and watch this UNBELIEVABLE catch ????
Will Jacks,that is incredible ????
Watch #TheHundred on Sky Sports Cricket or Youtube #RoadToTheEliminator pic.twitter.com/nshTNJCy6g
— The Hundred (@thehundred) August 6,2026
باؤنڈری پر موجود ول جیکس نے زبردست جمپ لگاتے ہوئے پہلے گیند کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک کر اندر کی جانب واپس پھینک دیا اور اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا کہ ان کا پاؤں باؤنڈری لائن کو نہ چھوئے پھر پھرتی کے ساتھ دوبارہ میدان میں آ کر لمبی ڈائیو کے ساتھ ایک ہاتھ سے شاندار کیچ مکمل کیا۔
ان کے اس کیچ پر نہ صرف شائقین بلکہ کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے اور اسے ایک ناقابل یقین کیچ قرار دیا۔
