سکول سے باہر بچوں کی تعداد کیسے کم کی جائے؟

توانائی Jul 19, 2026 IDOPRESS

تحریر: ارشد فاروق بٹ (ای ایس ٹی، گورنمنٹ ہائی سکول، چیچہ وطنی)

صوبہ پنجاب اس وقت ملک کا سب سے بڑا تعلیمی بوجھ اٹھا رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں سے تقریباً 64 لاکھ بچے کبھی سکول میں داخل ہی نہیں ہوئے جبکہ 31 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچے تعلیم ادھوری چھوڑ چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار خود ظاہر کرتے ہیں کہ مسئلہ صرف داخلوں تک محدود نہیں بلکہ بچوں کو نظامِ تعلیم میں برقرار رکھنا بھی اتنا ہی بڑا چیلنج ہے۔

باعثِ تشویش امر یہ ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قومی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کو دو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر صوبائی محکمہ تعلیم، سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اور نجی سکول اب تک اس مسئلے کے کسی جامع اور مربوط حل پر متفق نہیں ہو سکے۔ یہ صرف اعداد و شمار کا معاملہ نہیں — یہ ان لاکھوں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے جو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ ذمہ داری کو ایک دوسرے پر ڈال کر کوئی بھی فریق اپنے فرض سے سبکدوش نہیں ہو سکتا۔ یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ سکول سے باہر بچوں کی اکثریت ایسے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے جو غربت کے باعث سکول کے اخراجات اور فیس برداشت کرنے کی سکت ہی نہیں رکھتے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں