
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایف ائی اے کے ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس امجد رفیق نے قرار دیا کہ عدالتی احکامات پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر شہری سے 6 ہزار ڈالر کے فراڈ میں ملوث ملزم شاہد حامد کی درخواست ضمانت پر تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے ڈی جی ایف ائی اے کو عدالت کی معاونت کے لیے سینئرافسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
