
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق پولیس نے مبینہ اغوا ءکار خاتون کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون نے 11ماہ کے بچے کواغواء کرنے کی کوشش کی،جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
