
دوحہ(ڈیلی پاکستان اان لائن)قطر کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعے کی صبح ملک پر ایران کے حملے کے بعد ایک بچہ ملبے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات اور موقع پر کی گئی تحقیقات کے مطابق ایک بچہ انٹرسیپشن آپریشن کے دوران گرنے والے ملبے سے زخمی ہوا، جسے ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اس وقت کئی فضائی حملوں کو روک رہی ہیں۔
