
دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات میں مقیم ممتاز پاکستانی ماہر تعلیم ثمینہ ناصر اور پی پی پی کے سینئر رہنما چودھری محمد ناصر کے داماد ڈاکٹر شہباز علی گزشتہ دنوں واشنگٹن امریکہ میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)- ڈاکٹر شہباز علی کی عمر چالیس 40 سال تھی اور وہ واشنگٹن امریکہ کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر تھے-
ڈاکٹر شہباز علی کے سانحہ ارتحال پر ثمینہ ناصر اور چودھری محمد ناصر کے عزیز و اقارب، دوستوں ، پارٹی کارکنوں اور امارات میں مقیم ان کے حلقہ احباب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم ڈاکٹر شہباز علی کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا اور ان کی اہلیہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے-
