سرگودھا میں صغیر نامی شخص نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کیساتھ رجسٹرڈ کروا دی 

توانائی Jul 11, 2026 IDOPRESS

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی اعزاز سید نے کہاہے کہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی خاتون پٹواری نے پسند کی شادی کی ، بیٹی پیدا ہوئی ، خاتون نے شادی رجسٹریشن کروانے پر زور دیا لیکن شوہر انکاری رہا، وزیراعلیٰ پنجاب کو شکایت کی اور انکوائری ہوئی تو پتہ چلا کہ شوہر صغیر نے اپنی بیوی کی شادی اپنے ملازم کے ساتھ راولپنڈی میں رجسٹر کرا دی ہے ، شادی کے جعلی کاغذ بنانے والے وکیل دیور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پرچہ درج ہوا مگر گرفتاری نہ ہوسکی اب ندا عدالتوں کے دھکے کھارہی ہے ۔

اعزاز سید کے مطابق، کوٹ مومن کی ایک پٹواری خاتون نے اپریل 2024 میں صغیر احمد نامی شخص سے پسند کی شادی کی، تاہم شوہر نے مبینہ طور پر شادی کو رجسٹرڈ نہیں کروایا۔ ان کے بقول، خاتون کی جانب سے بارہا رجسٹریشن کا مطالبہ کیا گیا تاکہ بعد ازاں بچی کی پیدائش کا اندراج کرایا جا سکے، لیکن شوہر اس پر آمادہ نہیں ہوا۔جنوری 2025 میں بچی کی پیدائش کے بعد بھی شادی رجسٹرڈ نہ ہونے پر خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو آن لائن شکایت ارسال کی، جس پر وزیراعلیٰ نے آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔

بعد ازاں دونوں افراد بھلوال گئے اور وہاں ایک اور مقدمہ درج کرایا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خاتون کسی دوسرے شخص کے ساتھ چلی گئی ہے۔ جس شخص کا نام اس مقدمے میں لیا گیا، وہ مختار نامی شخص ہے جو صغیر اور تنویر کا ملازم ہے اور اس کے ذریعے مبینہ طور پر جعلی نکاح کا معاملہ سامنے لایا گیا۔

اعزاز سید کے مطابق، متاثرہ خاتون کی وکیل نے الزام لگایا کہ کوٹ مومن میں ملزم ایک وکیل ہونے کے باعث مقامی وکلا نے خاتون کا کیس لینے سے انکار کیا، جبکہ عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کی جاتی رہی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں