ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹویوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

توانائی Jul 10, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے بعد انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا کرولا کراس HEV کی قیمت میں 13 لاکھ روپے کا بڑا اضافہ کر دیا۔

کمپنی کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں پر جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی گئی ہے، جس کے باعث گاڑی کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔

کمپنی نے Corolla Cross HEV X کی قیمت میں 13 لاکھ 64 ہزار روپے کا اضافہ کیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 89 لاکھ 35 ہزار روپے تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں