کویت کے سابق وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو منی لانڈرنگ کے جرم میں قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

توانائی Jun 16, 2026 IDOPRESS

کویت (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرداخلہ اوروزیر دفاع شیخ طلال الخالد کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘کے مطابق عدالت عظمی نے وزارت داخلہ کے خصوصی فنڈز میں غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو درست تسلیم کیا اور ملزم شیخ طلال الخالد کو تین سال قید بامشقت اور 3 ہزار کویتی دینار جرمانہ عائد کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارتی عدالت بھی سابق وزیرکو خرد برد کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سناچکی ہے، وزارتی عدالت نے سابق وزیر کو تقریباً ایک کروڑ کویتی دینار لوٹانے اور تقریباً 2 کروڑ دینار جرمانے کا حکم دیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں