
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 93 ڈالر 50سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے جب کہ مربن خام تیل 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب ایران امریکا ڈیل میں پیش رفت نہ ہونے کے باوجود ایشیائی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورین کاسپی اور جاپان کا نکئی گزشتہ ہفتے کے ریکارڈ اضافے کے بعد آج بھی مثبت دیکھے جارہے ہیں۔
