موجودہ حکومت کے پہلے 2 برس میں قرضوں میں تاریخی اضافہ، قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  وفاقی حکومت

توانائی Apr 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ حکومت کے پہلے دو سالوں میں لیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کےابتدائی دوسال کےدوران قرضوں میں 15 ہزار 72 ارب روپےکاتاریخی اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکرفروری 2026 کےدوران ہوا، قرضوں میں اوسطاًہر روزتقریباً 21 ارب روپےکااضافہ بنتا ہے۔

مرکزی بینک کی تفصیلات کے مطابق بنیادپرمارچ 2024سےلیکرفروری2026 کے 2 سال کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضوں میں14ہزار4ارب روپےاور بیرونی قرضوں میں ایک ہزار68ارب روپےکااضافہ ہواجس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ فروری2026تک بڑھ کر79ہزار 882ارب روپےہوا۔

نگران حکومت کے آخری مہینے فروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا حجم 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں