سوئی سدرن گیس کمپنی کی کوئٹہ میں گیس کے بلوں میں اضافے سے متعلق وضاحت

چپ ٹیک Nov 2, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کوئٹہ میں گیس کے بلوں میں اضافے سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کوئٹہ میں سردی کے آغاز اور گیس کے زیادہ استعمال سے بلوں میں اضافہ ہوا، اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کے باعث بھی بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق بڑے بلوں سے بچنے کیلیے بعض صارفین میٹر ٹیمپر کرتے ہیں، ٹیمپر شدہ میٹرز کی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے، صارفین میٹر تبدیلی اور لیبارٹری ٹیسٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، میٹر ٹیسٹ میں اضافی چارجز ثابت نہ ہونے پر وصول شدہ رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں صارفین کی شکایات کے ازالے کیلیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، بلوچستان ریجنل آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک کوئٹہ ریجنل منیجر کی نگرانی میں کام کرے گا، شدید مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں