امید ہے سپریم کورٹ بار کی نئی قیادت حکومت اور قانونی برادری کے درمیان تعاون کو مضبوط بنائے گی: وزیر اعظم

چپ ٹیک Oct 30, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 27-2026 میں سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہوگئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے حریف سردار امان اللہ خان کو شکست دے دی۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دیتے ہوئے گروپ کی قیادت بالخصوص احسن بھون اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کامیابی وکلاء کے حکومتی پالیسیوں اور آئینی و قانونی اصلاحات پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت قانون کی حکمرانی اور انصاف کے فروغ کے لیے حکومت اور قانونی برادری کے درمیان تعاون کو مضبوط بنائے گی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گروپ کی مسلسل انتخابی کامیابیاں احسن بھون کی قیادت پر وکلاء کے اعتماد کا اظہار ہیں۔ گروپ نے وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار کے وقار کو ترجیح دی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی اصولوں کے لیے جدوجہد اور قانون کی حکمرانی کے لیے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں