
اٹلانٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوبامانےکہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے، جنگ کی وجہ سے امریکا کا دفاع کمزور ہو گیا ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوبامانے اٹلانٹا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران جنگ کے دوران امریکی فوجی اڈوں پر حملے ہوئے،جنگ میں متعدد امریکی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں،جنگ کے باعث امریکا کے میزائل ذخائر کم ہو گئے ہیں،باراک اوباما کا کہناتھا کہ ایران جنگ کی وجہ سے امریکا کا دفاع کمزور ہو گیا ہے،ایران کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے،ٹرمپ کی پالیسیوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
