گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک

چپ ٹیک Oct 23, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر بزدلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی، اس دوران مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع ہے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے کو آئی ای ڈیز سے محفوظ بنانے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں