
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے مزنگ میں موٹرسائیکل سوار شہری نے اسکوٹی پر سوار لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظر پر آگئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شہری نے اسکوٹی سوار لڑکی کو اور ٹیک کر کے روکا اور موٹرسائیکل سے اترتے ہی لڑکی پر تشدد شروع کیا اور پھر دبوچ کر زمین پر پٹخ دیا۔
موقع پر موجود عوام نے لڑکی کی جان بچائی اور لوگ وہاں جمع ہوگئے اورمزید تشدد سے بچایا۔
