
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سات سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے قوانین میں اہم ترامیم کرتے ہوئے نیا آرڈیننس نافذ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کردیا، جس کا سرکاری گزٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے تحت میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو چیف ایگزیکٹو اور چیف اکیڈمک آفیسر کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ وائس چانسلرز کو متعلقہ یونیورسٹیوں کے افسران، اساتذہ اور دیگر ملازمین پر انتظامی کنٹرول حاصل ہوگا۔
