
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا جاپان میں ہونے والے 2026 ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں کے قومی سکواڈ سے باہر ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سلمان مرزا بائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے۔
پی سی بی کے مطابق سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ سلمان مرزا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز میں مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر کو ہوگا۔
