
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کل مسالک علماء بورڈ کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ امن کی مناسبت سے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، امن، بھائی چارے اور مختلف مذاہب و مکاتبِ فکر کے درمیان مثبت روابط کے فروغ کے لیے خصوصی ’’دورۂ لاہور‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
دورۂ لاہور کا آغاز کیتھیڈرل چرچ، ریگل چوک لاہور سے مولانا محمد عاصم مخدوم کی قیادت میں ہوا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب و مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، مذہبی رہنماؤں، سماجی شخصیات اور امن کے داعیوں نے شرکت کی۔دورہ کے آغاز پر سب رہنماؤں نے ملکر امن کا کیک کاٹا اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔
