
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی سیمی کنڈکٹر اور اسمارٹ فون چپ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے استعمال ہونے والے جدید ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب، میموری چپس، ویفر مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور دیگر اہم الیکٹرانک پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے اسمارٹ فون چپس کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
اس اضافے کے اثرات دنیا بھر کی موبائل صنعت پر مرتب ہو رہے ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دنیا کی بڑی موبائل چپ ساز کمپنی Qualcomm نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف چپس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
