
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیز ٹو کے انتخابات سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 30 پولنگ اسٹیشن پر قبضے کے ثبوت ہمارے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں جس کا وزیر کہتا ہے راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر ہی کرے گا اور کوئی نہیں کرے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز طے کریں کہ اب مزید احتجاج نہ ہو، جب تک سچ اور مفاہمتی کمیشن تحقیقات کرکے رپورٹ نہ دے تب تک احتجاج نہ کیاجائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مظفرآباد کے عوام کے لیے انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔
