
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.4ریکارڈکی گئی،زلزلے کی گہرائی 12کلومیٹر اورمرکز لورالائی سے 31کلومیٹر مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
