قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

چپ ٹیک Jul 9, 2026 IDOPRESS

دوحہ: (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایران کو اس کا ذمہ دارقرار دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری جہاز رانی، عالمی توانائی کی فراہمی اور علاقائی سلامتی کے خلاف جارحیت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون، بالخصوص بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت سے متعلق قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ماجد الانصاری نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام اقدامات بند کرے جو علاقائی سلامتی، بین الاقوامی بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر اس حملے اور اس سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری مکمل طور پر ایران عائد کرتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں